لاہورآرٹس کونسل کے زیر اہتمام ’’محفل سماع ‘ ‘آج الحمراء میں ہوگی

لاہورآرٹس کونسل کے زیر اہتمام ’’محفل سماع ‘ ‘آج الحمراء میں ہوگی

  



لاہور(فلم رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل الحمراء نے جشن آزادی کے حوالے سے اپنے تمام تر پروگرامزترتیب دے دیئے ہیں۔اس حوالے سے پہلا پروگرام بعنوان’’محفل سماع ‘ ‘کا انعقاد آج7:30بجے شام الحمراء ہال نمبرIIمیں منعقد ہوگا جس میں ملک کے نامور قوال آصف علی سنتو اپنے ہمنوا ں کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن(ر)عطاء محمد خان نے جشن آزادی کے تقریبات کو جہاں جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر منانے کا عہد کیا وہاں پاکستان کے استحکام اور سلامتی کیلئے بھی ہر سطح پر جدوجہد کرنے پر زور دیا ہے۔

جس میں لاہورآرٹس کونسل الحمراء پیش پیش ہے اور ادب و ثقافت کی ترویج و ترقی میں کلیدی کردار نبھارہی ہے۔

مزید : کلچر


loading...