بھارتی اداکار انگت بیدی بھی سلمان خان کے گن گانے لگے

بھارتی اداکار انگت بیدی بھی سلمان خان کے گن گانے لگے
 بھارتی اداکار انگت بیدی بھی سلمان خان کے گن گانے لگے

  



ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار انگت بیدی نے کہا کہ سلمان خان بہترین انسان ہونے کے ساتھ پیار کرنے والے ساتھی اداکار بھی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار انگت بیدی جو اداکار سلمان خان کے ساتھ فلم ٹائیگر زندہ ہے میں اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گے نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا ہے کہ انہوں نے ساتھی اداکار سلمان خان کو ایک بہترین انسان اور محبت کرنے والا ساتھی اداکار پایا ہے،انہوں نے ان کی بہت حوصلہ افزائی کی۔ فراغت میں وہ انہیں دلچسپ کہانیاں بھی سناتے تھے اور اداکاری سے متعلق مفید ٹپس بھی دیتے تھے ان کے ساتھ گزارا ہوا وقت وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے،فلم ٹائیگر زندہ ہے سال 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم اک تھا ٹائیگر کے سلسلے کی اگلی کڑی ہے۔

فلم میں سلمان کی ہیروئن اداکارہ کترینا کیف ہوں گی،فلم کی عکسبندی جلد ہی مکمل کر لی جائے گی۔

مزید : کلچر


loading...