میگا کاسٹ پر مبنی ڈرامہ سیریل ’’بدنام‘‘آج سے آن ائیر ہو گی

میگا کاسٹ پر مبنی ڈرامہ سیریل ’’بدنام‘‘آج سے آن ائیر ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) میگا کاسٹ پر مبنی ہدایتکار محسن طلعت کی نئی ڈرامہ سیریل ’’بدنام‘‘آج سے نجی چینل سے آن ائیر ہو گی، ڈرامہ کا کیمرہ کلوز، سکس سگما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والے ڈرامہ سیریل بدنام کے پروڈیوسر شہزاد نصیب اور ہمایوں سعید جبکہ ڈرامے کی تحریر غزالہ نفیس کی ہے۔ کاسٹ میں علی کاظمی، صنم چودہری، صبا فیصل،ژالے سرحدی، محمد احمد، بہروز سبزواری، احسن طالش، اظہرہ منظور، رعید عالم، شامین خان، فرح علی، نائمہ خان، مریم مرزا، زین خان ، ثقلین بشیر، تبسم عارف، ردا اشرف اور ارجمند اظہر شامل ہیں۔ ڈرامے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈرامے کے ڈائریکٹرمحسن طلعت کا کہنا تھا کہ معیاری کام میری پہلی ترجیحات میں شامل ہے۔ سکس سگما کے ساتھ میرا یہ ایک بڑا پروجیکٹ تھا، معیاری کہانی پر مشتمل ڈرامے کو خوب سے خوب تر بنانے کی کوشش کی ہے امید ہے کہ شائقین کے معیار کے عین مطابق ہوگا۔ ان کاکہنا تھا کہ اس وقت پاکستانی ڈرامے نا صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک بھی پسند کئے جارہے ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ ہمارے ڈراموں کی کہانیوں کا حقیقت سے قریب تر ہونا ہے۔ ڈرامہ کی تشہیر شروع کر دی گئی ہے جس کا بہت اچھا رسپانس ملا ہے۔

مزید :

کلچر -