سائنس فکشن فلم’’چندا ماما دور کے‘‘ میں شردھا کپور کانام زیر غور
ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ سائنس فکشن فلم’’چندا ماما دور کے‘‘ میں ہیروئن کے مرکزی کردار کے لئے اداکارہ شردھا کپور کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سوشانت سنگھ راجپوت فلم ’’چندا ماما دور کے‘‘ میں خلاباز کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کے لئے وہ ناسا کے سپیس اینڈ راکٹ سنٹر میں بہترین خلاء باز بننے کی تربیت حاصل کر رہے ہیں جبکہ فلم میں ہیروئن کے مرکزی کردار کے لئے اداکارہ شردھا کپور کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔فلم کی ہدایات سنجے پورن سنگھ چوہان جبکہ پیشکش وکی رجانی اور ایروز نے دی ہے فلم میں آر مادھاون اور نوازالدین صدیقی بھی شامل ہیں۔