چیف منسٹر کپ ، راولپنڈی ریمز نے لاہور لائنز ، ملتان ٹائیگر ز نے راولپنڈی سٹیگس کو ہرا دیا

چیف منسٹر کپ ، راولپنڈی ریمز نے لاہور لائنز ، ملتان ٹائیگر ز نے راولپنڈی ...

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریب کے حوالے سے چیف منسٹر انٹر اکیڈمیز کرکٹ کپ2017ء کے سلسلہ میں پیر کے روز تین میچ کھیلے گئے، بوائز کے میچ میں راولپنڈی ریمز نے لاہور لائنز کو مات دیدی، راولپنڈی ریمز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے19ویں اوور میں 117رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، شہزاد عباسی نے 31رنز بنائے، لاہور لائنز کی جانب سے انس مصطفیٰ نے 12رنز دیکر 4وکٹیں حاصل کیں، جس کے جواب میں لاہور لائنز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 111رنز بنا سکی، صادق قریشی30رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ زوہیب امانت نے 29رنز بنائے، راولپنڈی ریمز کے شہزاد عباسی نے 2وکٹیں حاصل کیں، بیٹنگ اور باؤلنگ میں بہترین کارکردگی پر شہزاد عباسی مین آف دی میچ رہے، بوائز کے دوسرے میچ میں ملتان ٹائیگرز نے راولپنڈی سٹیگس کو21رنز سے شکست دیدی، ملتان ٹائیگرز نے مقررہ اوورز میں 140رنز بنائے، راولپنڈی سٹیگس 18اوور میں ڈھیر ہوگئی اور صرف 119رنز بنا سکی۔کنیئرڈ کالج میں گرلز کے ٹی 20 میچ میں لاہور یونی کورنز نے رالپنڈی ڈولفن کو 9وکٹوں سے شکست دیدی، ارم جاوید پلےئر آف دی میچ قرار پائی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی