چیئرمین پی سی بی کا تاج کس کے سر سجے گا،فیصلہ کل ہو گا

چیئرمین پی سی بی کا تاج کس کے سر سجے گا،فیصلہ کل ہو گا

  



اسلام آباد(آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین کا تاج کس کے سر پہ سجے گا،فیصلہ کل ہو گا۔جسٹس (ر) افضل حیدر نے قائم مقام چیرمین پی سی بی اور الیکشن کمشنر کا چارج سنبھال لیا۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ نجم سیٹھی کو گورننگ باڈی کے ممبران کے ذریعے بلامقابلہ منتخب کروادیا جائے گا جبکہ اعجاز عارف کو چیئرمین ایگزیکٹو باڈی کے عہدے سے نوازا جائے گا جو اس پہلے نجم سیٹھی کے پاس تھا۔تفصیلات کے مطابق چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کی ریٹائرمنٹ کے اور مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد چیف الیکشن کمشنر پی سی بی جسٹس(ر) افضل حیدر نے قائم مقام چیرمین کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

،پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیرمین کا فیصلہ کل بروز بدھ کو ہوگا جس میں دس ممبران گورننگ باڈی میں نو ارکان ووٹنگ میں حصہ لیں گے،فاٹا ریجن وہ واحد رکن ہے جو نئے چیرمین کے الیکشن میں ووٹ کاسٹ نہیں کرسکے گا کیوں کہ وہ ایڈہاک سسٹم کے تحت کام کرتا ہے،چار ممبران گورننگ باڈی کا تعلق ریجنز سے ہے جن میں اس دفعہ لاہور، سیالکوٹ،کوئٹہ اور فاٹا شامل ہیں جو پی سی بی کی روٹیشن پالیسی کے تحت ہر تین سال بعد تبدیل ہوتے ہیں جبکہ باقی چار کا تعلق ڈومیسٹک کے چار ڈیپارٹمنٹس سے ہء جن میں یو بی ایل،ایچ بی ایل،ایس ایس جی سی اور واپڈا شامل ہیں،دیگر دو ممبران گورننگ بورڈ کو سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 10جولائی کو بحیثیت پیٹرن ان چیف پاکستان کرکٹ بورڈنامزد کیا تھا جن میں نجم سیٹھی اور اعجاز عارف شامل ہیں جو دونوں ہی چیرمین پی سی بی کے عہدے کیلئے میدان میں ہیں،واضح رہے کہ نجم سیٹھی کوچیرمین پی سی بی بننے سے روکنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر ہو چکی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ میں کروڑوں کی کرپشن کرکے بورڈ کو نقصان پہنچایا ہے اور پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ جو ملکی بد نامی کا سبب بنا اس میں بھی نجم سیٹھی کا کردار ہے ،اسلام آباد ہائی کورٹ میں نجم سیٹھی کے خلاف درخواست کی سماعت 10اگست بروز جمعرات کو ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...