راحت علی کی دعوت ولیمہ میں قومی کھلاڑیوں کی شرکت

راحت علی کی دعوت ولیمہ میں قومی کھلاڑیوں کی شرکت

  



ملتان (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر راحت علی کی دعوت ولیمہ کی تقریب ملتان میں ہوئی، جس میں قومی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔کرکٹر راحت علی کی دعوت ولیمہ کی تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں دولہا راحت علی نے بلیک پینٹ کوٹ اور وائٹ کلر کی شرٹ پر جامنی ٹائی پہن رکھی تھی۔دعوت ولیمہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں فاسٹ باؤلر محمد عرفان،اظہر علی اور صہیب مقصو د نے بھی شرکت کی۔ دونوں کھلاڑیوں نے راحت علی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راحت اپنی نئی زندگی میں بھی کامیاب ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...