فخر زمان کا بنگلہ دیش پریمئر لیگ کیلئے معاہدہ

فخر زمان کا بنگلہ دیش پریمئر لیگ کیلئے معاہدہ
 فخر زمان کا بنگلہ دیش پریمئر لیگ کیلئے معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیٹ نیوز)چیمپئنز ٹرافی کے ہیرو فخر زمان نے بنگلادیش پریمئر لیگ کیلئے ٹیم سے معاہدہ کرلیا۔چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی ٹیم پاکستان کے کھلاڑیوں کو مختلف لیگز کی جانب سے ایک کے بعد ایک آفر کی جارہی ہے اور خاص طور پر چیمپئنز ٹرافی کے ہیرو فخر زمان توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔فخر زمان نے بنگلادیش پریمیئر لیگ کی ٹیم کومیلا وکٹورینز سے معاہدہ کرلیا جبکہ اس سے قبل انہوں نے کیربیئن لیگ اور انگلش کاؤنٹی سمر سیٹ کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔پی بی ایل میں شامل کومیلا وکٹورینز ٹیم سے فاسٹ بولر حسن علی بھی معاہدہ کرچکے ہیں جب کہ شعیب ملک اور عمران خان جونیئر بھی اسی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔