فریال کو پہلے ہی عامر کی فطرت سے خبردار کردیا تھا، فرانسیسی ماڈل

فریال کو پہلے ہی عامر کی فطرت سے خبردار کردیا تھا، فرانسیسی ماڈل

  



پیرس(آئی این پی) دیو مالائی جوڑے کی کہانی میں نئی انٹری فرنچ ماڈل نے مار دی، جس کا کہنا ہے کہ فریال کو پہلے ہی عامر کی فطرت اور جھوٹ پیار سے خبردار کردیا تھا۔ فرنچ ماڈل کے بیان کے بعد فریال مخدوم اور عامر خان کے درمیان دڑاڑوں مزید طویل ہوگئی ہیں۔برطانوی نیوز ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق فرانسیسی ماڈل ایگینٹائن کی جانب سے باکسر عامر خان پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر خان ایک بے آبرو شخص ہے ۔ فرانسیسی ماڈل نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2014 میں اس کا عامر خان سے تعلق رہا ہے، اس وقت عامر اور فریال کی شادی ہوچکی تھی اور وہ بچے کا باپ بننے والا تھا ۔ عامر سے ملاقات کے بعد جب مجھے اس کی عادت کا پتا چلا تو اندازہ ہوگیا کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ سنجیدہ نہیں، میں نے اس موقع پر فریال کوسمجھایا تھا کہ وہ عامر خان کو چھوڑ دے اور اب خوش ہوں کہ فریال نے میری بات مان لی۔

ایگینٹائن کے مطابق اس وقت فریال نے مجھے گھر تباہ کرنے والی کہہ کر میری بات نہیں سنی تھی، ، میں نے فریال کو مشورہ دیا تھا کہ وہ بے وفا عامر سے الگ ہوجائے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عامر خان اس سے قبل بھی مختلف ماڈلز اور دیگر خواتین کے ساتھ تعلقات رکھ چکے ہیں، جب کہ کئی لڑکیوں کو عامر کی جانب سے تعلقات رکھنے کیلئے قیمت ادا کرنے کا بھی کہا گیا۔ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق فریال اور عامر کی شادی سے چھ ماہ قبل تانیہ ریئڈ کی جانب سے بھی فریال کو 2012 میں عامر کی حرکات اور کردار کے مطابق آگاہ کیا گیا تھا، تاہم وہ عامر پر اندھا اعتماد کرتی تھی اور اس کو لگتا تھا کہ وہ ایک ایماندار اور مخلص شخص ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...