کیربیئن پریمیئر لیگ میں محمد سمیع کی 12 رنز کے عوض 4 وکٹیں

کیربیئن پریمیئر لیگ میں محمد سمیع کی 12 رنز کے عوض 4 وکٹیں
کیربیئن پریمیئر لیگ میں محمد سمیع کی 12 رنز کے عوض 4 وکٹیں

  



لاڈرہل (نیٹ نیوز) کیربیئن پریمیئر لیگ میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس اور جمیکا تلاواز نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ لاڈر ہل میں جاری ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے گیانا ایمزون واریئرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دی۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔ کپتان کرس گیل نے 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ گیانا کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ کرس گیل کو مرد میدان قرار دیا گیا۔ پانچویں میچ میں جمیکا تلاواز نے بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کو 12 رنز سے ہرایا۔ جمیکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔ آندرے میک کارتھی نے 60 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ شکیب الحسن 44 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ وہاب ریاض نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بارباڈوس کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 142 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان کیرن پولارڈ نے 62 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد سمیع نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...