اسٹانفورڈ اوپن ٹینس ٹائٹل امریکا کی میڈنسن کیز نے جیت لیا

اسٹانفورڈ اوپن ٹینس ٹائٹل امریکا کی میڈنسن کیز نے جیت لیا

  



اسلام آباد(آئی این پی)اسٹانفورڈ اوپن ٹینس ٹائٹل امریکا کی میڈنسن کیز نے حاصل کرلیا۔ ورلڈ نمبر 21 نے فائنل میں ہم وطن کوونڈی واگھے کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دے کر 2017 کا پہلا ٹائٹل حاصل کرلیا۔اسٹان فورڈ اوپن ٹینس کے آل امریکن فائنل میں ورلڈ نمبر 21 میڈنسن کیز کا مقابلہ کوکوونڈی واگھے سے ہوا۔ پہلے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان بھرپور فائٹ دیکھنے میں آئی۔ سیٹ کا فیصلہ ٹائی بریکر پر ہوا۔ دوسرے سیٹ میں کیز نے 4 گیمز ڈراپ کرکے 4-6 سے سیٹ کے ساتھ ٹرافی بھی جیت لی۔انہوں نے 1 گھنٹہ 28 منٹ کے مقابلے میں 23 ونر شاٹ کھیلے، 2 ایسز لگائیں اورصرف 2 ڈبل فائٹس کیں۔ میڈنسن کیز نے سیمی فائنل میں ومبلڈن چیمپئن اسپن کے ماگوروزا کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔ کلائی کی انجری کے باعث 2 ماہ ٹینس کورٹس سے دور رہنے والی میڈنسن کیز کا 2017 میں یہ پہلا ٹائٹل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...