قومی ٹینس کھلاڑیوں کاخصوصی تربیتی کیمپ شروع ہو گیا

قومی ٹینس کھلاڑیوں کاخصوصی تربیتی کیمپ شروع ہو گیا

  



اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے زیر اہتمام قومی کھلاڑیوں کا خصوصی تربیتی کیمپ پیر کو سید دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔ جو ایک ماہ تک جاری رہے گا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے سیکرٹری جنرل ثناء اللہ امان نے کہا ہے کہ تربیتی کیمپ میں12 کھلاڑی تربیت حاصل کررہے ہیں اور انہیں سابق نامور کھلاڑی حمیدالحق اور مصف ضیاء نوجوان کھلاڑیوں کو خصوصی تربیت دے رہے ہیں۔ خصوصی تربیتی کیمپ کے حوالے سے تقریب آئندہ دو روز تک منعقد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑی شرکت کریں تاکہ ملک بھر سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جا سکے۔

اس موقع پر پی ٹی ایف کے صدر سلیم سیف اللہ خان نے کہا کہ فیڈریشن ملک میں ٹینس کے فروغ اور بہتری کیلئے کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کافی عرصہ سے نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آیا اس لئے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے انڈر 12 سے انڈر 14، انڈر 15 سے انڈر 16 اور انڈر 17سے انڈر 18کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا آغاز کیا جائے گا اور ان میں سے نئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کیلئے شارٹ لسٹ کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...