ورلڈ ٹیم سکواش چیمپیئن شپ کیلئے ٹرائلز 22 اگست سے شروع ہوں گے

ورلڈ ٹیم سکواش چیمپیئن شپ کیلئے ٹرائلز 22 اگست سے شروع ہوں گے

  



اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام ورلڈ ٹیم سکواش چیمپیئن شپ میں قومی ٹیم کے انتحاب کے لئے ٹرائلز22 سے26 اگست تک مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں ہوں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان نے اے پی پی کو بتایا کہ ٹرائلز میں ملک بھر کے ٹاپ12کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا جس میں سے 4 باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتحاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹیم سکواش چیمپیئن شپ رواں سال نومبر میں فرانس میں کھیلی جائے گی ۔

جس میں دنیا بھر کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کے لئے اچھے اور مستند کھلاڑیوں کو بھیجوائیں گے تاکہ وہ چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرسکے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...