سی پی ایل میں کل ٹرینیباگو اور جمیکا تلاواز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

سی پی ایل میں کل ٹرینیباگو اور جمیکا تلاواز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

  



لاڈرہل (اے پی پی) کیربیئن پریمیئر لیگ میں کل واحد میچ ٹرینیباگو نائٹ رائیڈرز اور جمیکا تلاواز کے مابین پورٹ آف سپین میں کھیلا جائے گا۔ ٹرینیباگو نے اپنے پہلے میچ میں سینٹ لوشیا سٹار کو 9 وکٹوں سے ہرایا تھا۔ جمیکا نے دو میچ کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پہلے میچ میں اسے بارباڈوس کے ہاتھوں 12 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دوسرے میچ میں اتنے ہی رنز سے فتح حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...