جرمن الیگزینڈر زویرو نے سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا

جرمن الیگزینڈر زویرو نے سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا

  



واشنگٹن (نیٹ نیوز)جرمنی کے نامور ٹینس سٹار الیگزینڈر زویرو نے سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں جرمنی کے الیگزرینڈر رویرو کا مقابلہ جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن سے تھا جس میں جرمن کھلاڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریکن ٹینس سٹار کیون اینڈرسن کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے ہر اکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرس نے امریکا کے جیک سوک کو اور دوسرے سیمی فائنل میں جرمنی کے الیگزینڈر زویرو نے جاپان کے کائی نیشکوری کو شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ یہ جرمن کھلاڑی کا رواں سال کا چوتھا اے ٹی پی ٹائٹل ہے ۔ روسی ٹینس سٹار اکاترینا مکارووا نے ویمنز سنگلز ایونٹ اپنے نام کرلیا ۔ واشنگٹن میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز فائنل میں روسی ٹینس سٹار اکاترینا مکارووا نے سخت مقابلے کے بعد جرمن کھلاڑی جولیا گورجس پہلے سیٹ میں 3-6 کی شکست کے بعد کم بیک کرتے ہوئے اگلے سٹریٹ سیٹس میں 7-6(7-2) اور 6-0 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی