شاہدرہ میں سمر اتھلیٹکس کیمپ اختتام پذیر

شاہدرہ میں سمر اتھلیٹکس کیمپ اختتام پذیر

  



لاہور(پ ر) اتھلیٹکس کلب آف شاہدرہ کے زیر اہتمام اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی زیر نگرانی اور پنجاب اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے تعاون سے سمر اتھلیٹکس کیمپ اختتام پذیر ہوگیا۔ تقریب تقسیم انعامات کی مہمان خصوصی اولمپین اتھلیٹ شبانہ اختر تھیں اور دیگرمہمانوں میں چوہدری حبیب الرحمٰن سماجی رہنما اور احمد عزیز الرحمٰن وائس چیئرمین دی اورئیل سکول، میاں زاہد ڈائریکٹر یونائیٹڈ اکیڈمی، چوہدری محمد واحد صدر (PPSA)، میاں محمد اویس ڈائریکٹر الائیڈ سکول، سید مزمل بخاری ایڈمنسٹریٹر راستی سکول، پروفیسر میاں محمد شہزاد ڈائریکٹر ڈریم لینڈ سکول اینڈ کالج نے لاہور بھر سے 300 سے زائد10سے 20سال کے حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جائیں گے۔ کھلاڑیوں کی کوچنگ کے فرائض دینے والوں میں محمد شفیق، رانا سجاد حسین، ثاقب داؤد، محمد صدیق، مریم آفتاب، عارف رشید، مہران رشید اور کیمپ کے چیف کوچ محمد دلشاد حسین اور کیمپ انچارج راؤ آصف نوشاد تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...