ایس پی یو سے کلیئر نس کے بغیر پولیس رسپانس یونٹ میں بھرتیو ں کا انکشاف

ایس پی یو سے کلیئر نس کے بغیر پولیس رسپانس یونٹ میں بھرتیو ں کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (شعیب بھٹی ) شفاف بھرتیوں کے عمل میں شکوک و شبہات،سپیشل پرو ٹیکشن یو نٹ سے پولیس رسپانس یونٹ میں تبادلہ، متعدداہلکاروں کو این اوسی کے بغیر ہی رکھ لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطا بق سٹر یٹ کرا ئم کے خاتمہ کے لئے بنا یا گیا پولیس رسپانس یونٹ میں2016 ء میں بھرتی کا عمل شروع ہوا جس میں متعدد ایسے اہلکاروں کو بھی شامل کیا گیا جو سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں بھرتی ہوئے پھر اس یونٹ کو چھوڑ کر پولیس رسپانس یونٹ میں چلے گئے لیکن اپنے سابقہ یونٹ سے این او سی لیا نہ ضرورت ہی محسوس کی گئی۔بتایا گیا ہے کہ اس عمل میں لاکھوں روپے کی کرپشن کا عمل دخل ہے،مبینہ طور پر رشوت لے کر من پسند افراد کا تبادلہ کیا گیا۔ پو لیس افسر ان کا کہنا ہے کہ کسی دوسری فورس کو چھوڑ کر پولیس کو جوائن کرنے سے پہلے این او سی لینا ضروری ہے۔ اس کے بغیر بھرتیوں کا عمل مکمل نہیں ہوتا۔ ان اہلکاروں پر ٹریننگ کی مد میں لاکھوں روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔ این او سی نہ ہونے سے اہلکاروں کو ایک سال سے تنخواہ بھی نہ مل سکی ہے۔ دوسری جا نب ذرا ئع نے د عو ی ٰ کیا ہے کہ سی سی پی او لاہور نے واقعہ کا علم ہونے کے بعد ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے اور فوری طور پر مذکو ر ہ اہلکاروں کومعطل کردیا گیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -