اسلحہ برانچ کے 3سابق ملازموں کے مقدمہ کی سماعت،مزید گواہ طلب

اسلحہ برانچ کے 3سابق ملازموں کے مقدمہ کی سماعت،مزید گواہ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن مرید حسین نے دہشت گردوں کو مبینہ طور پر اسلحے کے لائسنس بنا کر دینے کے مقدمہ میں ملوث ضلع کچہری اسلحہ برانچ کے 3سابق ملازموں کے مقدمہ کی سماعت مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے 10اگست تک ملتوی کردی ہے۔
سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن مرید حسین کی عدالت میں سی ٹی ڈی نے ضلع کچہری اسلحہ برانچ کے 3سابق ملازمین شوکت، وقارعلی اور بابر سہیل کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے عدالت میں اس کیس کی سماعت باقاعدگی سے کی جا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -