خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کمانڈوز فورس بنائی جائے،آئی جی پنجاب

خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کمانڈوز فورس بنائی جائے،آئی جی پنجاب

  



لاہور (کرا ئم ر پو رٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور سماج دشمن عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے اور صوبے میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے خاص کر Aکیٹیگری کے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کمانڈوز پر مشتمل قابل پولیس اہلکاروں کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو ان مجرموں کے حوالے سے مکمل معلومات حاصل کرنے کے بعد پوری تیاری سے ان کے ٹھکانوں پر ریڈز کریں تاکہ مزاحمت کی صورت میں پولیس ٹیم کو کسی بڑے نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک آر پی اوز اور ڈی پی اوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مزید : علاقائی


loading...