بھاٹی گیٹ،مقتول صداقت کے بیٹے زین کی عمر سے پہلے دوستی پھردشمنی

بھاٹی گیٹ،مقتول صداقت کے بیٹے زین کی عمر سے پہلے دوستی پھردشمنی

  



لاہور (خبر نگار) بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں 50سالہ صداقت علی گجر اپنے بیٹے کے دوست کے ہاتھوں قتل ہوا محلہ شیخاں کے رہائشی مقتول صداقت گجر کے بیٹے زین گجر کی محلے دار عمر علی کے ساتھ بچپن سے دوستی تھی ، چند سال قبل دونوں میں جھگڑا اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا، عمر علی کی فائرنگ سے زین گجر زخمی ہوا۔ زین گجر نے عمر علی، اس کے والد اور بھائی علی رضا کے خلاف مقدمہ درج کروایا، دو ماہ قبل عمر علی جیل سے رہا ہو کر آیا تھا۔چار روز قبل دونوں نے اپنے ڈیروں کی چھتوں پر چڑھ کر فائرنگ کی۔زین گجر کا والد صداقت علی گجر قتل ہو گیا۔ پولیس حکام نے محلہ ستھاں کو بلاک کر کے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر رکھی ہے۔ پولیس کے مطابق صداقت علی گجر کے قتل میں مرکزی ملزم عمر علی کو ایک ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ زخمی ہونے والے چاروں افرا د کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...