ایجرٹن روڈ پر محکمہ ٹرانسپورٹ کے ریکارڈ روم میں پراسرار آتشزدگی

ایجرٹن روڈ پر محکمہ ٹرانسپورٹ کے ریکارڈ روم میں پراسرار آتشزدگی

  



لاہور(خبرنگار)سو ل لا ئن کے علا قہ ایجرٹن روڈپرواقع ٹرانسپورٹ ہاؤس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے دفترکے ریکارڈروم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،دفترکا تمام ریکارڈجل کر خاکستر ہو گیا۔ آگ دفترکے ریکارڈروم میں اچانک لگی، تمام ریکارڈجل کرخاکسترہوگیا۔آگ لگنے کی کوئی وجہ سامنے نہیںآئی۔ذرائع کاکہنا ہے کہ آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی ہے جلنے والے ریکارڈکاتعلق مالی سال 2014سے 2017تک کاہے جس کاباقاعدہ آڈٹ ہونے والا تھاکہ اچانک آتشزدگی سے تباہ ہو گیا۔ذرائع کے مطابق ریکارڈمیں کروڑوں روپے کے گھپلے تھے جنہیں ضائع کرنا ہی مناسب سمجھا گیا۔ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ آگ کی ذمہ داری ریکارڈکیپر شاکرخان پرعائدکی جارہی ہے ۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے آتشزدگی کے اواقعہ کی تحقیقات تھانہ سول لائنز پولیس کے سپردکردی ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...