طاہر بٹ 6 ماہ کے لئے کلرکس بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب
لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے کلرکس بار ایسوسی ایشن کے عہدے داروں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔نائب صدر ماڈل ٹاؤن کچہری حسام الدین بسریا نے خصوصی شرکت کی ۔ماڈل ٹاؤن کچہری کے کلرکس بار ایسوسی ایشن کے عہدے داروں کے اعزاز میں گزشتہ روزبار روم میں تقریب کا اہتمام کیا گیا تھاجس میں نائب صدر ماڈل ٹاؤن حسام الدین بسریا سمیت وکلا اور کلرکس کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔نئی منتخب ہونے والی کابینہ میں طاہر بٹ 6 ماہ کے لئے کلرکس بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے ۔سابق صدر کلرکس ایسوسی ایشن نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ۔