سیشن کورٹ : دو گروپوں میں تصادم، 4افراد زخمی ایک ملزم زیر حراست

سیشن کورٹ : دو گروپوں میں تصادم، 4افراد زخمی ایک ملزم زیر حراست

  



لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ میں پیشی کے موقع پر دو گروپوں کے درمیان تصادم کے باعث دونوں گروپوں کے 4افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے ایک ملزم چاند کو حراست میں لے لیا۔ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بوسال کی عدالت میں حافظ اختر حسین اور چودھری محمد یوسف گروپ کے ممبران کی ضمانت کی درخواستیں زیرسماعت تھیں،پیشی کے وقت دونوں گروپس کے ایک دوسرے پر مکوں سے حملہ کردیا، 4 افرادزخمی ہو گئے۔لڑائی سے بھگداڑ مچ گئی، سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک شخص چاندبٹ کو حراست میں لے لیاجبکہ دیگر افراد وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید : علاقائی