ٹریفک سگنلز کو چلانے کا کام پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے سپرد

ٹریفک سگنلز کو چلانے کا کام پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے سپرد

  



لاہور(کرا ئم ر پو رٹر)لاہور میں نصب 132 آپریشنل ٹریفک سگنلز کو چلانے کا کام پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے جس کے بعد ان ٹریفک سگنلز کا ٹیپا سے کوئی تعلق باقی نہیں رہا جبکہ محکمہ ٹیپا اب صرف اس بات کی سٹڈی اور سروے کرے گا کہ شہر کے کس مقام پر ٹریفک سگنل لگانا ضروری ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ٹیپا نے شہر کے ٹریفک سگنلز 30جون تک پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے حوالے کرنا تھا لیکن بعض وجوہات کی بنا پر یہ کام ایک ماہ کی تاخیر کا شکار ہو گیا ۔

مزید : علاقائی


loading...