گردہ سکینڈل کیس، سرغنہ سمیت3ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں خارج
لاہور(نامہ نگار)گردہ سکینڈل کیس میں ایڈیشنل سیشن جج سلیم سوہل نے گردہ سکینڈل کیس کے مرکزی ملزم محمد ثاقب ،اس کے 3ساتھیوں فضائل اشفاق، قمرعباس اور نوید حمید کی درخواست ضمانت پرگزشتہ روز فیصلہ سناتے ہوئے ایک ملزم نوید حمید کی ضمانت منظور کرلی ہے جبکہ مرکزی ملزم محمد ثاقب،فضائل اشفاق اور قمرعباس کی درخواست ضمانت خارج کردی ہے۔