تھانہ برکی کے سب انسپکٹر مبارک علی سمیت 4 اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری

تھانہ برکی کے سب انسپکٹر مبارک علی سمیت 4 اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری

  



لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج رحمت علی نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر تھانہ برکی کے سب انسپکٹر مبارک علی سمیت 4 اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او کو انہیں گرفتار کرکے آئندہ سماعت پرعدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج رحمت علی نے سماعت کی۔بتایا گیا کہ پولیس کے ملازمین بطورگواہ نامزد ہیں۔ پیش نہ ہونے کی وجہ سے یہ مقدمات التوا کا شکار ہیں۔ کیس میں سب انسپکٹر مبارک علی، اے ایس آئی محمد رمضان، کانسٹیبل صابر حسین ، محمد رمضان اور عمران ہپیش نہیں ہو رہے۔

مزید : علاقائی