میانی صاحب کی زمینوں سے ناجائز قبضے چھڑوا کر دم لیں گے،سمیر احمد

میانی صاحب کی زمینوں سے ناجائز قبضے چھڑوا کر دم لیں گے،سمیر احمد

  



لاہور (نماندہ خصوص) لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر میانی صاحب قبرستان میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بھرپور کاوشیں کی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں پیر بہاول شیر روڈ ناجائز تجاوز کرنے والے چوہدری انور کے ایک کنال ایک مرلہ پر محیط ناجائز مکان کا غیر قانونی قبضہ میانی صاحب انتظامیہ نے اپنے سیکرٹری افضال ریحان کی نگرانی میں مورخہ 02.08.2017 کولے لیا۔ اس سلسلے میں ناجائز قابض چوہدری انور تحریری طور پر لکھ بھی دیا تھا کہ میں نے انتظامیہ نے ناکام بنا دیا اس کے بعد 04-08-2017 کو اس قبضہ گروپ نے سہہ بارہ یہی کوشش کے جسے میانی صاحب انتظامیہ نے ناکام بنا دیا ہے۔ اس حوالے سے میانی صاحب کے چیئرمین سمیر، احمد سید اور سیکرٹری افضال ریحان نے تمام قبضہ گروپوں کو تنیہہ کی ہے کہ وہ اپنی استبدادی ذہنیت کو بدلیں اور میانی صاحب کی زمین پر قابض ہونے کی کوششیں چھوڑ دیں۔ ہم میانی صاحب کی ایک ایک انچ زمین کی حفاظت کریں گے چاہے قبضہ گروپ کتنے ہی طاقتور کیوں نہ ہوں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...