دیال سنگھ کالج ،سالِ اول کے داخلہ فارم جمع کرانے کیلئے 15اگست تک توسیع
لاہور(پ ر)پرنسپل گورنمنٹ دیال سنگھ کالج پروفیسر نعیم اکبر یٰسین نے ایف ایس سی، ایف اے، آئی کام اور جنرل سائس میں سالِ اول کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 15اگست تک توسیع کر دی ہے ۔ قبل ازیں داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ 5اگست مقرر کی گئی تھی لیکن طلبہ کی سہولت کے پیشِ نظر دس دن کی توسیع کر دی گئی ہے کالج میں داخلہ حاصل کرنے کے خواہش مند طلبہ دفتری اوقات میں پراسپیکٹس حاصل کر سکتے ہیں۔