آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونر فیڈریشن کا اجلاس،بابو صابو چیک پوسٹ ختم کرنے کا مطالبہ

آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونر فیڈریشن کا اجلاس،بابو صابو چیک پوسٹ ختم کرنے کا ...

  



لاہور(پ ر) آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونر فیڈریشن کا اجلاس ہیڈ آفس میں منعقد ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ٹھیکیدار کی چیک پوسٹ بابو صابو سے ختم نہ کی گئی اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ٹھیکیدار کی بھتہ خوری بند ہوئی ٹرانسپورٹ برادری میاں محمد نواز شریف سابق وزیر اعظم پاکستان لاہور میں پرچی مافیا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کی صورت میں استقبال کرے گی۔چیئرمین آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونر فیڈریشن اعظم خان نیازی نے کہا ہے کہ احتجاج کامقصد میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شبہاز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب کی توجہ اس بھتہ خوری کی جانب مبذول کروانا ہے تاکہ ٹرانسپورٹرز کے حقوق کا استحصال بند ہو سکے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4