’’سپرٹ آفمیتھ ‘‘ کالاہور میں شاندار افتتاح ، خصوصی جشن

’’سپرٹ آفمیتھ ‘‘ کالاہور میں شاندار افتتاح ، خصوصی جشن

  



لاہور( پ ر ) کینیڈا کا سب سے بڑا آفٹر سکول پروگرام’’سپرٹ آف میتھ‘‘ صوبائی دارالحکومت لاہورمیں اپنی خدمات کا آغاز کر دیاہے ۔اس ایونٹ کا بنیادی مقصد طلباء میں ریاضی سے متعلق آگاہی پھیلانا، بیداری پیدا کرنا اور بطور ادارہ اپنی شاندار خدمات پیش کرنا ہے۔’’سپرٹ آف میتھ ‘‘ کی شاندار تعلیمی خدمات کی بدولت کینیڈا میں ہزاروں طلباء اپنی جماعت میں ٹاپ پوزیشینز حاصل کرنے کے قابل ہوئے ۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد طلباء میں تنقیدی سوچ اور منطقی استدلال کی طاقت، ان کے سیکھنے اور ایک معلوماتی صحت مند ماحول پیدا کرنا ہے ۔گرینڈ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ’’سپرٹ آف میتھ ‘‘ کمبرلے لینگن(Kimberley Langen) نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’’ کسی بھی معاشرے میں ہمیشہ یہ اندازہ لگایا جاتاہے کہ اگلے 20 سال میں حالات اوررحجانات کیا۔

ہوں گے۔

، لہٰذا مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے تعلیم کو یقینی بنایا جاتا ہے تا کہ طلباء کو مستقبل کے لئے تیار کیا جا سکے ۔ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور تیزی سے بدلتے رحجانات میں وقت سے پہلے کچھ بھی پیش گوئی کرنا تقریباً ناممکن ہے،ایسی صورتحال میں تعلیم کی اہمیت مزید ناگزیر ہو جاتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے طلباء کی مشکلات کم سے کم کرنے اور انہیں آنیوالے کل یعنی مستقبل کا معمار بنانے کیلئے اپنی خدمات کا آغاز کیا ۔ ہم نے ریاضی جیسے مشکل مضمون کا انتخاب کیا کیونکہ، اگر اس مضمون کومناسب طریقے سے پڑھایا جائے توہم مستقبل میں مثالی نتائج حاصل کر سکتے ہیں ۔‘‘ تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کمبرلے لینگن(Kimberley Langen) نے کہا کہ ’’آج کی تقریب کا مقصد تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے کیونکہ صرف تعلیم ہی کی بدولت ہم معاشرے میں انقلاب برپا کر سکتے ہیں۔ ریاضی کی تعلیم حاصل کر کے طلباء معاشرے کی بہتر خدمت کرسکتے ہیں۔ ‘‘

افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیاء میاں عمران مسعود، ڈائریکٹر کڈز کیمپس مسٹر شہریار سلامت اور سٹی سکول کے ڈائریکٹرز آف اکیڈمکس فلپ(Philip) اور فیونا ہالوتھ(Hallworth) نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں طلباء کے والدین، مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور میڈیا نمائندوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔’’سپرٹ آف میتھ ‘‘ سوچ، منطقی استدلال اور ریاضیاتی مہارتوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک متحرک کلاس روم کاماحول پیش کرتا ہے گزشتہ 30 برسوں میں اپنے خصوصی ترتیب شدہ نصاب اور ورک بکس کی مدد سے طلباء اور اساتذہ کی درست سمت میں رہنمائی کر رہا ہے ’’سپرٹ آف میتھ ‘‘کا ایک اور کارنامہ یہ بھی ہے کہ وہ اپنی شاندار علمی کاوشوں اور بہتر نتائج سے پاکستان میں ریاضی کی تعلیم کو مرکزی دھارے میں بدل کر رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...