سابق وزیر اعظم نوازشریف کا ڈرامہ ناکام ہو چکاہے،یاسر گیلانی

سابق وزیر اعظم نوازشریف کا ڈرامہ ناکام ہو چکاہے،یاسر گیلانی

  



لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ نواز شریف کا ڈرامہ فلاپ ہو چکا ہے ریلی نکال کر ملکی اداروں کو دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا۔ اپنے ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ کرپٹ مافیا کا وقت ختم ہو گیا ہے، اب تحریک انصاف کو عوام کی خدمت سے کوئی نہیں روک سکتا ۔ پورے ملک میں تحریک انصاف کی عوام میں پذیرائی نے ثابت کر دیا ہے کہ آئندہ انتخاب کون جیتے گا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے پاس صاف اور شفاف لوگ نہیں۔

شہباز شریف وزیر اعظم کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔

وہ ماڈل ٹاؤن میں قتل کئے جانے والے بے گناہوں کا قاتل ہیں اور حدیبیہ پیپر مل میں کرپشن میں ملوث ہے موروثی سیاست کرنے والوں نے اپنے چھوٹے بھائی کو وزیر اعظم نامزد کر کے عوام کو ثبوت دے دیئے ہیں کہ وزیر اعظم شریف خاندان سے ہی بنے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...