پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے جو عوامی طاقت پریقین رکھی ہے،عدنان اصغر

پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے جو عوامی طاقت پریقین رکھی ہے،عدنان اصغر

  



لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی لاہور کے چوہدری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور وفاق پاکستان کی علامت ہے جس کی جڑیں پورے پاکستان میں ہے پیپلز پارتی عوامی جماعت ہے جو عوامی طاقت پر یقین رکھی ہے اور عوامی ووٹ بنک کے ذریعے حکومت میں آتی ہے اور غریبوں مزدوروں کسانوں اور پسے ہوئے طبقات کے لیے ایسی پالیسیاں مرتب کرتی ہے جس سے عوام خوشحال ہوں۔

پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جس نے پاکستان میں جمہوریت کے استحکام اور بالا ستی کے لیے سب سے زیادہ قر بانیاں دی ہیں ۔

اور آج بھی جمہوریت کے فروغ کے لیے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری قربانی ے رہے ہیں تاکہ جمہوریت ڈی ریل نہ ہو

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...