اکنامک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی سینئر کامرس رپورٹر سدھیر چودھری پر تشدد کی مزمت

اکنامک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی سینئر کامرس رپورٹر سدھیر چودھری پر تشدد کی ...

  



لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور اکنامک جرنلٹس ایسوسی ایشن نے بول چینلز کے سینئر کامرس رپورٹر سدھیر چودھری پر تشدد کی پرزور مزمت کی ہے۔ یہ مزمت گزشتہ روزلاہور میں بلائے گئے ایک خصوصی اجلاس میں پاس کی گئی قرار داد کی صورت میں کی گئی۔ بعد ازاں بہیمانہ تشدد کے خلاف لاہور ایوان صنعت و تجارت میں لیجا کے عہدیداروں اور ممبران نے احتجاج بھی کیا۔ احتجاج میں شامل افراد نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ملزموں کی جلد گرفتاری کے مطالبات درج تھے۔ لیجا کے صدر زاہد عابد نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک طرف کہا جا رہا ہے کہ صحافی اور صحافت آزاد ہے اور دوسری طرف دن دیہاڑے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ سدھیر چودھری پر تشدد کرنے والے ملزموں کو جلد گرفتار کر کے قرار واقع سزا دی جائے ورنہ یہ احتجاج لاہور سے نکل کر پورے ملک میں پھیل جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت اور پولیس انتظامیہ پر ہو گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4