واٹس ایپ میں فیس بک کے دلچسپ فیچر کی آزمائش

واٹس ایپ میں فیس بک کے دلچسپ فیچر کی آزمائش
 واٹس ایپ میں فیس بک کے دلچسپ فیچر کی آزمائش

  



سیلیکون ویلی(مانیٹرنگ ڈیسک)اگر تو آپ واٹس ایپ استعمال کرنا پسند کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس میں ایسے رنگا رنگ ٹیکسٹ اسٹیٹس کا فیچر سامنے آنے والا ہے جو فیس بک نے گزشتہ سال متعارف کرایا تھا۔اینڈرائیڈ پولیس کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ فیچر اس وقت واٹس ایپ کے بیٹا ورڑن 2.17.291 کا حصہ ہے اور اکثر افراد تک اس کی رسائی بھی ہے۔واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس ٹیب میں کیمرہ آئیکون کے اوپر فلوٹنگ پینسل کی شکل کا بٹن دیا جارہا ہے۔جو لوگ اس آئیکون پر کلک کریں گے وہ اپنے ٹیسٹ اسٹیٹس کو رنگوں سے سجا سکیں گے۔واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو تین آپشن دیئے جائیں گے، ایک ایموجی کا اضافہ، فونٹ کا انتخاب اور پس منظر کا رنگ بدلنا۔ان کا انتخاب کرنے کے بعد صارفین کو بس اس اسٹیٹس کو پوسٹ کرنا ہوگا۔فیس بک کی جانب سے یہ فیچر گزشتہ سال دسمبر میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے فراہم کیا گیا تھا جس کے ساتھ لنکس، تصویر یا ویڈیو پوسٹ نہیں کی جاسکتی۔

اس وقت فیس بک میں دس سے زائد بیک گرآنڈ کلر آپشن دیئے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ واٹس ایپ صارفین کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب تیس کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے جن میں سے پچیس کروڑ سے زائد روزانہ اسٹیٹس فیچر استعمال کرتے ہیں جو کہ اسنیپ چیٹ کی اسٹوریز کی نقل ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4