سمندری طوفانوں کی اندرونی کہانی بتانے والے ڈسپوزایبل ڈرونز

سمندری طوفانوں کی اندرونی کہانی بتانے والے ڈسپوزایبل ڈرونز
 سمندری طوفانوں کی اندرونی کہانی بتانے والے ڈسپوزایبل ڈرونز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)سمندری طوفانی بگولوں (ہریکین) کی خوفناک تباہی کے باوجود ہم ان کے بارے میں بہت کم جانتے ہیں لیکن اب ماہرین نے سینکڑوں ہزاروں چھوٹے ڈرونز کو براہِ راست ان گھومتے ہوئے طوفان پر ڈال کر اندر کی طوفانی خبر لینے کا منصوبہ بنایا ہے۔صرف ایک ہی مرتبہ استعمال ہونے والے ان ڈرونز کو کلوز اِن کوورٹ آٹونومس کنٹرولڈ ڈرون CICADA کا نام دیا گیا ہے۔ چھوٹے کاغذی جہاز جیسے ان ڈرونز کو اڑتا ہوا سرکٹ بورڈ کہا جا سکتا ہے۔ یہ جی پی ایس کے ذریعے کنٹرول ہونے والے ڈرون صرف ایک مرتبہ استعمال ہو سکیں گے اور براہِ راست طوفانی بگولے کے اندر جاکر وہاں تحقیق کریں گے۔امریکی بحریہ کی تحقیقی لیبارٹری (این آر ایل) میں تیار کئے گئے مائیکروڈرون کے کئی ماڈل بنا لیے گئے ہیں جن کے بازو ہموار اور چپٹے ہیں اور انہیں کاغذوں کے بنڈل کی طرح ایک کے اوپر ایک کرکے رکھا جا سکتا ہے۔ اب انہیں کسی اونچی پرواز کرنے والے ہوائی جہاز کے ذریعے طوفان کے اندر داخل کیا جا سکتا ہے اور وہ فوری طور پر پھیل کر اپنے اپنے حصے کی معلومات روانہ کر سکیں گے۔