بحریہ گارڈن سٹی اسلام آباد میں بلند ترین قومی پرچم لہرا دیا گیا

بحریہ گارڈن سٹی اسلام آباد میں بلند ترین قومی پرچم لہرا دیا گیا

  



اسلام آباد،راولپنڈی( خصوصی رپورٹ) بحریہ ٹاؤن نے بحریہ گارڈن سٹی بحریہ ٹاؤن اسلام آباد میں بحریہ ٹاؤن کا بلند ترین قومی پرچم لہرا دیا۔ قومی پرچم کو بحریہ گارڈن سٹی میں ایک چوٹی پر نصب 160 فٹ بلند پول پر لہرایا گیا جسکے باعث اس جھنڈے کی کل اونچائی 395فٹ کے لگ بھگ ہے۔ جھنڈا 25x40فٹ کاہے ۔چےئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حْسین پرچم کشائی کی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہواجس کے بعد مہمانِ خصوصی نے قومی پرچم بلند کیا ۔ اس کے فوری بعد سفید اور سبز رنگ کے کبوتر اور غبارے چھوڑے گئے۔ شہدائے پاکستان اور وطنِ عزیزمیں امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کرائی گئیں۔حاضرین سیخطاب کرتے ہوئے ملک ریاض حسین نے کہا کہ’’قومی پرچم کو نئی بلندیوں پر پہنچاکر بحریہ ٹاؤن قومی تشخص اور فخر کو بھی پروان چڑھا رہا ہے‘‘۔انہوں نے قو می اتحاد اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیاتاکہ پاکستان خطے میں پیدا ہونے والے اقتصادی مواقع سے بھرپور فائدہ اْٹھا سکے ۔ اپنے نقطہ نظر کی وضاحت کرتے ہوئے ملک ریاض حْسین نے کہاکہ’’ ہم سب کو مل کر قومی اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا۔بحریہ ٹاؤن نے عوامی خدمت کا عملی منصوبہ ترتیب دیا ہے۔کسی قدرتی سانحہ میں بحریہ ٹاؤن ہمیشہ پیش پیش رہا اور ہمیشہ رہے گا۔ہم قومی اتحاد ،امن اور خوشحالی پر یقین رکھتے ہیں۔جو اس عظیم پرچم کے سائے میں متحد ہو کر ہی ممکن ہے‘‘۔بحریہ گارڈن سٹی کے ہیڈ بریگیڈئیر (ر)طارق زمان نے تقریب کے شرکاء کومنصوبے سے آگاہ کیا ۔جڑواں شہروں بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں اور انتطامیہ سمیت ،سِول سوسائٹی صحافیوں کی بڑی تعداد نے اس شاندار تقریب میں شرکت کی۔یا درہے کہ بحریہ ٹاؤن نہ صرف پاکستان بلکہ ایشیا کا سب سے بڑا پرائیوٹ ریئل اسٹیٹ ڈویلپر ہے ۔بحریہ ٹاؤن کے عالیشان رہائشی وکاروباری پراجیکٹس لاہور، اسلام آباد ، کراچی اور نواب شاہ میں ہیں۔عالمی معیار کی تقریب اور کھیلوں کی سہولیات بحریہ ٹاؤ ن کے تمام پراجیکٹس کا لازمی حصّہ ہیں۔بحریہ ٹاؤن کراچی میں پاکستان کے شاندار ترین بحریہ ڈانسنگ فاؤنٹین اب مکمل ہیں اور50,000 شائقین کے گنجائش کے ساتھ پاکستان کا سب سے بڑے اور جدید ترین کرکٹ سٹیڈیم رفیع کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر شروع کی گئی ہے۔

بحریہ ٹاؤن پرچم

مزید : صفحہ آخر


loading...