55ہزار پاکستانی عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے، 6ستمبر سے واپسی شروع ہو گی

55ہزار پاکستانی عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے، 6ستمبر سے واپسی شروع ہو گی

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ملک بھر سے حج آپریشن 2017ء کا میابی سے جاری ،سرکاری سکیم کے براہ راست مدینہ جانے والے کا آپریشن مکمل ،آج سے سرکاری عازمین کی فلائٹس جدہ بھی جائیں گی ،55ہزار عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے 25اگست تک آپریشن جاری رہے گا ،پرائیویٹ سکیم کا آپریشن بھی جاری،پرائیویٹ سکیم کی 26اگست کو آخری فلائٹ جدہ جائے گی6ستمبر سے پوسٹ حج آپریشن شروع ہو گا اس سال سرکاری سکیم کے 72ہزار افراد فریضہ حج ادا کریں گے ،سرکاری سکیم کے عازمین کی 15روز تک پہلی فلائٹس پاکستان سے مدینہ گئی ہیں ،مدینہ جانیو الے واپس جدہ سے آئیں گے اور جدہ جانے والے واپس مدینہ سے آئیں گے ۔

عازمین حج/روانگی

مزید : صفحہ آخر


loading...