عمران خان کے احتجاج پر باتیں کرنے والے اب جی ٹی روڈ پر کیوں نکل رہے ہیں،علیم خان

عمران خان کے احتجاج پر باتیں کرنے والے اب جی ٹی روڈ پر کیوں نکل رہے ہیں،علیم ...

  



لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدرعبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ اور احتجاج پر لندن پلان کا الزام لگانے والے اب اپنے پلان کا بھی بتائیں کہ وہ کس کے اشارے پر جی ٹی روڈ کا رخ کرنے لگے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ریلی نہیں، سیاسی لاش کا جنازہ نکالا جارہا ہے، جس سے سیاسی انارکی پھیلنے کے علاوہ اور کچھ حاصل نہیں ہو گا عبدالعلیم خان نے ایم پی اے شعیب صدیقی کے ہمراہ این اے122اورپی پی147کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے نااہل قرار دیئے جانے والے سابق وزیر اعظم کس حیثیت سے پنجاب ہاؤس میں بھوت بن کر بیٹھے ہوئے ہیں اور سرکاری وسائل و مشینری کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہر طرف لوٹ مار کا بازار گرم ہے شہباز شریف اور انکے درباری صوبے کے تمام وسائل کو بے دردی سے لوٹ رہے ہیں شہباز شریف کی نام نہاد گڈ گورنس کھل کر سامنے آ گئی ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں انہیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے خون کے ایک ایک قطرہ کا حساب دینا پڑے گا۔سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ عوام شریف خاندان کا اصل چہرہ جان چکے ہیں عوام کی امانت میں خیانت کرنے والے شریف خاندان کس منہ سے عوام کے پاس جائیں گے حکمرانوں نے ہمیشہ عوام کو دھوکہ دیا ہے اس بار عوام ان کے فریب میں نہیں آئیں گے۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ملک عثمان حمزہ اعوان نے کہاہے کہ (ن) لیگ نے ہر طرف لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے ان کے وزیراعظم کی نا اہلی کے باوجود اس جماعت کی جانب سے ابھی تک سیاسی بڑھکیں مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ بدترین غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے کاروبارتباہ اورعوام کی زندگی اجیرن بنا کررکھ دی ہے لاہورکے شہری،بجلی اور پانی کی بوندبوند کوترس رہے ہیں جبکہ نام نہاد خادم اعلٰی پنجاب اوران کے درباری ایک نااہل شخص کے استقبالیہ بینرزلگانے میں مصروف ہیں انہیں عوامی مسائل سے زیادہ شریف خاندان کی کرپشن بچانے کی فکرہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...