نوازشریف نے چار سالوں میں اپنے حلقے کو نظر انداز کیا

نوازشریف نے چار سالوں میں اپنے حلقے کو نظر انداز کیا

  



لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی این اے 120سے نامزد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ یوسی 48گاؤں شالا بند روڈ پر ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے پانچ ججز نے نواز شریف کو تا حیات نا اہل قرار دیا ہے وہ صادق اور امین نہیں ہیں ، نواز شریف نے اپنے چار سالہ دور اقتدار میں حلقہ این اے 120 کے عوام کو نظر انداز کیا اور عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں کیے ، یہاں کی عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہے ، سیوریج کا نظام تباہ ہو چکا ہے ترقیاتی کام نہیں کروائے صرف اسلام آباد میں اقتدار کے مزے لوٹیں اور عوام کے وسائل کو لوٹ کر باہر محلات تعمیر کیے ،انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور انکے حواریوں کو شرم آنی چاہیے کہ وہ گھٹیا سیاست پر اتر آئے ہیں وہ عوام کو زیادہ دیر تک بے وقوف نہیں بنا سکتے ،سرکاری وسائل کا استعمال کر کے نواز شریف کا استقبال کیا جا رہا ہے جو کہ قابل مذمت ہے اس موقع پر طارق ثناء باجوہ ، عبدالغفور کونسلر ، عندلیب عباس، رخسانہ نوید ، زبیر نیازی ، حاجی زاہد ، اکرم لطیف ، جاوید لطیف ، رفعت بخاری ، سیدعدنان جمیل اور رانا اختر حسین سمیت بڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے ۔بعد ازاں انتخابی آفس میں مرکزی نائب صدرو ایم پی اے شعیب صدیقی نے ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات کی اور این اے 120میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...