پیپلز پارٹی ورکرز نے این اے 120کیلئے ساجدہ میر کو نامزد کر دیا

پیپلز پارٹی ورکرز نے این اے 120کیلئے ساجدہ میر کو نامزد کر دیا

  



لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی ( ورکرز) نے حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے ساجدہ میر کو امیدوار نامزد کر دیا ۔ بینظیر بھٹو کی پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان اور پیپلز پارٹی ( ورکرز) کے مرکزی صدر ڈاکٹر صفدر عباسی کی زیر صدارت مرکزی سیکرٹریٹ میں مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سردار حًر بخاری، ساجدہ میر ،رائے قیصر ،چوہدری اسلم ،نعمان جاوید چوہدری،نور الٰہی کمبوہ سمیت دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب سمیت آئندہ کی حکمت عملی بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ناہید خان اور ڈاکٹر صفدر عباسی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر پوری قوم تشویش میں مبتلا ہے جبکہ حکمران سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں ۔ملک کی تاریخ میں پہلی بار احتساب کے عمل میں اقتدا رمیں موجود وزیر اعظم کو نا اہل قرار دیا گیا ہے ۔ عدالت عظمیٰ نے نواز شریف کو اثاثے چھپانے پر نا اہل کیا ہے جبکہ کرپشن کے دیگر الزامات پر احتساب عدالت میں کیس چلانے کا فیصلہ سنایا گیا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...