بھارت مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے

بھارت مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سٹی رپورٹر) پاکستان فریڈم موومنٹ کے چیئرمین ہارون خواجہ نے کہا ہے بھارت نے مقبو ضہ کشمیر میں ظلم وستم کی انتہا کر دی ہے۔ بھارتی فوج نے آزادی کی تحریک کودبانے کے لئے اب کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال شروع کردیا ہے ۔مظلوم کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلی جا رہی ہے حال ہی میں بے گنا ہ خواتین سمیت 33 نو جو انوں کو شہید کر دیا گیا ۔چےئرمین پی ایف ایم نے پاکستانی وزارت خارجہ کی اس اہم تر ین ایشوپر لاتعلقی اور سرد مہر ی کو مجرمانہ غفلت قرار دیتے ہو ئے کہاکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اس مسئلے کوعالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائیں تاکہ اقوام متحدہ ،اوآئی سی،عالمی برادری اور عالمی ذرائع ابلا غ مظلوم کشمیریوں کی اخلاقی وسفارتی حمایت کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا بھارت جتنے مر ضی ظلم کر لے کشمیر ی حق خود ارادیت کے حصول میں کامیا بی حاصل کر کے رہیں گے ۔