بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے لوگوں کو تڑپنے پر مجبور کر دیا

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے لوگوں کو تڑپنے پر مجبور کر دیا

  



لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ اس وقت لوڈ شیڈنگ آخری حدیں پار کر گئی ہے شدید گرمی اور حبس میں ہونے والی اس لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا بھر کس نکال کر رکھ دیا ہے بجلی کی اس غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے بچے بلبلا اٹھے ہیں اور پینے کے پانی کی قلت کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن حکمران اپنے نااہل لیڈر کے استقبال کے چکروں میں پڑے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے باعث لوگوں کو پانی بھی میسر نہیں ہے جبکہ شدید گرمی اور حبس نے شہریوں کو سارا دن نڈھال کیے رکھا ہے حکومت اپنے وعدے کے مطابق عوام کو بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اور اب تو حکومت کے بجلی کے وزیر بھی عوام میں جانے سے گریزاں ہیں کیونکہ ان پاس کوئی جواب ہی نہیں ہے کہ اس عذاب سے عوام کی کب جان چھوٹے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...