ڈپٹی میئر وسیم قادر کی زیر صدارت اجلاس،استقبال کی تیاریوں پر غور

ڈپٹی میئر وسیم قادر کی زیر صدارت اجلاس،استقبال کی تیاریوں پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) راوی ٹاون میں ڈپٹی میئر وسیم قادر کی زیر صدارت اجلاس میں بلایا گیا جس میں لیگی کارکنان نے شرکت کی، اجلاس میں میاں نواز شریف کی لاہور آمد پر استقبال کے لئے تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی میئر وسیم قادر کا کہنا تھا کہ میاں محمد نواز شریف کی لاہور آمدپر ان کا بھرپور طریقے سے استقبال کیا جائے گا جس کے لئے تیاریوں مکمل کر لی گئی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کہ وہ خود اپنی نگرانی میں انتظامت کروا رہے ہیں، جس میں لیگی کارکنان بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔وسیم قادر کا کہنا تھا کہ نواز شریف ایک عظیم لیڈر ہیں لاہوریے اپنے قائد کا استقبال کرنے کے لئے بے تاب ہیں۔