پرائس مجسٹریٹوں کے 857مقامات پر چھاپے،17گرانفروشوں کو جیل بھجوا دیا

پرائس مجسٹریٹوں کے 857مقامات پر چھاپے،17گرانفروشوں کو جیل بھجوا دیا

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے857مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر26دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 56,500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،45افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور 48افراد کو گرفتار کروایا گیا۔17 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر لاہو ر سمیر احمد سیدکی ہدایت پر اے سی ہیڈ کوارٹرصولت حیات وٹو نے مین مارکیٹ جلال سنز سٹورپر چھاپہ مارا۔اے سی ہیڈ کوارٹر نے اشیاء ضروریہ کی کوالٹی اور معیار کا جائزہ لیا۔ اے سی ہیڈکوارٹر صولت حیات وٹو نے سٹور میں چاول کی ناقص کوالٹی،پھلوں پر اوور چارجنگ اور نئی ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر سٹور انتظامیہ کو 15ہزار جرمانہ عائد کیااور سٹور انتظامیہ کو سخت وارننگ دی۔

Bac

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...