عوام ہر بار نوازشریف کو بھاری اکثریت کے ساتھ وزیر اعظم بنائیں گے،نسیم بانو

عوام ہر بار نوازشریف کو بھاری اکثریت کے ساتھ وزیر اعظم بنائیں گے،نسیم بانو

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی خواتین رہنماؤں نسیم بانو اور نبیلہ یاسمین نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف پاکستان کے ایک مقبول عوامی لیڈر ہی نہیں بلکہ کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں اور جو لوگ دلوں میں راج کرتے ہیں ان کو دنیا کی کوئی طاقت بھی عومی خدمت سے نہیں روک سکتی جو لوگ ان کو عوامی خدمت سے روکنے کی کوششوں میں مصروف ہیں وہ بدھ کو جب اسلام آباد سے ہمارے قائد نواز شریف کا قافلہ چلے گا تواس کی ایک جھلک دیکھ لیں انہیں پتہ چل جائے گا کہ ایک حقیقی عوامی لیڈر کیا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو ہر بار عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے منتخب کرکے پاکستان کا وزیراعظم بنا کر بھیجتے ہیں لیکن کچھ قوتیں انہیں ایوان وزیر اعظم سے نکال دیتی ہیں لیکن ہم انہیں یہ کہنا چاہتے ہیں کہ آپ کتنی مرتبہ عوامی لیڈر کو روکو گے عوام آپ کو ایسا نہیں کرنے دیں گے اور ہر مرتبہ عوام ایک نئی طاقت اور ایک نئی بھاری اکثریت سے منتخب کرکے نواز شریف کو دوبارہ وزیراعظم بنائیں گے آنے والے وقت میں بھی نواز شریف ہی وزیراعظم ہوں گے اور عوام کے مسائل حل کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...