مسلم لیگ(ن) اداروں کو دباؤ میں لانے میں کامیاب نہیں ہو گی،افنان بٹ
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما افنان صادق بٹ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ چور مچائے شوروالا کام کرکے کڑے احتساب سے نہیں بچ سکتی اور نہ ہی (ن) لیگ کی اداروں کو دباؤ میں لانے کی مہم کامیاب ہو سکتی ہے ۔ حکمران اپنی کر پشن اور لوٹ مار پر پردہ ڈالنے کیلئے قومی اداروں کے خلاف سازشیں کر کے کس کوخوش کر نے کی کوشش کرہے ہیں اس کا جواب عوام جاننا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب سے سپر یم کورٹ نے نوازشر یف کو نااہل اور ان سمیت تمام افراد کے خلاف نیب کو کاروائی کا حکم دیا۔
اس وقت سے (ن) لیگ نے افواج پاکستان اور سپر یم کورٹ کو بہانوں بہانوں سے بد نام اور کمزور کر نے کی مہم شروع کر رکھی ہے جو ملک اور جمہوریت کے ساتھ دشمنی سے کم نہیں۔