نوازشریف کا داتا دربار بھرپور استقبال کریں گے،واحد کاشمیری
لاہور(سٹی رپورٹر)ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام ایک اجلاس ہوا جس میں طے پایا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داتا دربارپر حاضری کے لئے اسلام آبادسے لاہور پہنچنے پر ن لیگ کی قیادت اور اس کے کارکنان نے جوش و خروش سے استقبال کی تیاریاں شروع کر دیں۔جس پر داتا دربار کے تاجروں ،ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ اور دوسرے کاروبار کرنے والوں نے اپنا کاروبار بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ جلوس کے شرکاء کے لئے دودھ کی سبیل اور لنگر کا اہتمام کیا جائے گا۔انہوں نے ن لیگی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور حالات کو بگڑنے کا موقع نہ دیں،چھوٹی موٹی باتوں کو در گزر کریں اور پر امن رہیں ۔واحد کاشمیری نے آئی جی پنجاب ،کمشنر عبداللہ خان سنبل،ڈپٹی کمشنر سمیرا احمد اور انتظامیہ کے اعلیٰ کے افسروں سے بھی اپیل کی ہے کہ کارکنوں کو کنٹرول میں رکھیں اسی میں ہم سب کی بھلائی ہے۔