جماعت اسلامی یوتھ جشن آزادی جوش و جذبے سے منائے گی،ذکر اللہ مجاہد

جماعت اسلامی یوتھ جشن آزادی جوش و جذبے سے منائے گی،ذکر اللہ مجاہد

  



لاہور (پ ر)امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جے آئی یوتھ لاہور وطن عزیز کا 70واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا جائے گی ۔ یوم آزادی کے دن جے آئی یوتھ لاہور کے زیر اہتمام شہر بھر کی زون اور یونین کونسلوں سے ریلیاں نکالی جائیں گی اور پروگرامات منعقد کئے جائیں گے جن میں بچے ،بوڑھے اور نوجوان بڑی تعداد میں شریک ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے جے آئی یوتھ لاہور کے صدر شاہد نوید ملک ، سیکرٹریطاہر جاوید ، صدور علاقہ جات علی ڈوگر ، علی عباس و دیگر ذمہ داران کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے آئی یوتھ لاہور جشن آزاد ی کے حوالے سے پروگرامات منعقد کرے گی اور قومی ہیروز کی جدوجہد اور آزادی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام چلنے والے تعلیمی اداروں میں بچوں کے درمیان ملی نغموں ، تقریری مقابلے ،ثقافتی شوز اور جشن آزادی کے حوالے سے ریلیاں نکالی جائیں گئی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ قومیں ہمیشہ ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن رہتی ہیں جو اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد رکھتی ہیں۔ پاکستان کی آزادی کیلئے بڑی قربانیاں دی گئیں ہم اپنے آبا ء اجداد کی قربا نیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے جس مقصد کے لیے جماعت اسلامی روز اؤل سے تکمیل پاکستان کی خاطرقائد اعظیم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے افکار کی روشنی میں اسلامی اور خوشحال پاکستان کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...