مسلم لیگ(ن) جی ٹی روڈ پر بھی رسوا ہو گی،نیلم اشرف

مسلم لیگ(ن) جی ٹی روڈ پر بھی رسوا ہو گی،نیلم اشرف

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف سینٹرل پنجاب ریجن کی نائب صدر نیلم اشرف نے کہا ہے کہ جس دن سے عمران خان کی تاریخی سیاسی جدوجہد کے نتیجے میں میاں نواز شریف نااہل ہوئے ہیں تو اس دن سے ہی انہوں نے اپنے کچھ حواریوں کی ڈیوٹیاں لگادی ہیں کہ وہ عمران خان کی مسلسل کردار کشی کا کام شروع کردیں لیکن پاکستان کے غیور عوام ان کے بہکاوے میں نہیں آرہے ہیں اور اس میں بھی (ن) لیگ بری طرح سے ناکام ہو گئی ہے ۔

نہوں نے کہا کہ اب (ن) لیگ جی ٹی روڈ پر بھی عوا م کی عدالت میں رسوا ہو گی یہ جی ٹی روڈ پر اپنی نام نہاد عوامی طاقت کا مظاہرہ کرکے قومی اداروں کو دباؤ میں لانے کی ناکام کوشش کرنے جاررہی ہے ان کا اب ایک ہی مقصد ہے کہ کسی نہ کسی طرح سے نیب کی انکوائری کو روکا جائے کیونکہ انہیں علم ہے کہ جب نیب انکوائری کرے گا تو پھر دنیا کی کوئی بھی طاقت انہیں جیل جانے سے نہیں روک سکے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...