یونین کی کاوشیں کامیاب، اریگیشن ورکشاپ مغلپورہ ڈویژن کا ٹیوب ویل چالو

یونین کی کاوشیں کامیاب، اریگیشن ورکشاپ مغلپورہ ڈویژن کا ٹیوب ویل چالو

  



لاہور(نمائندہ پاکستان)اریگیشن ورکشاپ مغلپورہ ڈویژن کی یونین کی کوششیں رنگ لے آئیں ، شدید گرمی اور حبس کے دو ماہ گزارنے کے بعد ورکشاپ مغلپورہ ڈویژن کا ٹیوب ویل فنکشنل کر دیا گیا،شدید گرمی میں پانی کی قلت کا سامنا کرنے کے باوجود بلا تعطل کام کرنے والے مزدوروں کا شکر گزار ہوں،ٹیوب ویل کی مرمت و بحالی کرانے پر افسران بالا کے بھی مشکور ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان سے بات کرتے ہوئے پاکستان ایمپلائز اینڈ ورکرز پاسبان یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور چیئر مین مغلپورہ اریگیشن ورکشاپ ڈویژن رانا نصیب نے کیا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو ماہ سے ورکشاپ ڈویژن میں صاف پانی کا ٹیوب ویل خراب تھا جس کی وجہ سے ورکشاپ میں کام کرنے والے سینکڑوں مزدوروں کے ساتھ ساتھ اعلیٰ افسران بھی شدید پریشان تھے۔پینے کے پانی کے ساتھ ورکشاپ کے دیگر اہم امور بھی شدید متاثر ہو رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس کار خیر میں ساتھ دینے والے اپنے ساتھیوں کے شکر گزار ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1